۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
عطر قرآن

حوزہ|احساسات و جذبات کا رابطہ اعتقادات و یقین کے ساتھ ہے۔ظالمین اللہ تعالیٰ کی قدرت و طاقت سے غافل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی|

تفسیر؛عطر قرآن:تفسیر سورۂ بقرہ

بسم الله الرحـــمن الرحــــیم
وَمِنَ النَّاسِ مَن يَتَّخِذُ مِن دُونِ اللَّـهِ أَندَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّـهِ ۖ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِّلَّـهِ ۗ وَلَوْ يَرَى الَّذِينَ ظَلَمُوا إِذْ يَرَوْنَ الْعَذَابَ أَنَّ الْقُوَّةَ لِلَّـهِ جَمِيعًا وَأَنَّ اللَّـهَ شَدِيدُ الْعَذَابِ ﴿بقرہ، 165﴾

ترجمہ: (ان حقائق کے باوجود) کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو خدا کے سوا اوروں کو اس کا ہمسر قرار دیتے ہیں اور ان سے اس طرح محبت کرتے ہیں جس طرح خدا سے کرنی چاہیے۔ مگر جو صاحب ایمان ہیں وہ سب سے بڑھ کر خدا سے محبت کرتے ہیں اور کاش یہ ظالم (اس وقت) وہ حقیقت دیکھ لیتے (سمجھ لیتے) جو عذاب دیکھتے وقت سمجھیں گے کہ ساری قوت و طاقت بس اللہ کے لئے ہی ہے اور یہ کہ اللہ سخت عذاب کرنے والا ہے.

تفســــــــیر قــــرآن:

1️⃣ مشرکین توحید پر بہت زیادہ دلائل ہونے کے باوجود غیرِخدا کو اللہ تعالیٰ کی مثل، نظیر اور برابر تصور کرتے ہیں.
2️⃣ غیرِخدا کو اللہ تعالیٰ کی طرح تصور کرنا آیاتِ الہٰی میں تدبر نہ کرنے کی دلیل ہے.
3️⃣ اللہ تعالیٰ بے مثل و مثال اور بے ہمتا حقیقت ہے.
4️⃣ مشرکین جھوٹے خداؤں سے انس و محبت اور تعلق رکھتے ہیں.
5️⃣ موحد مومنین کے نزدیک اللہ تعالیٰ عالم ہستی کی محبوب ترین حقیقت ہے.
6️⃣ اللہ تعالیٰ کے ہمراہ غیرِخدا کی محبت و دوستی بے ایمانی کی علامت ہے.
7️⃣ احساسات و جذبات کا رابطہ اعتقادات و یقین کے ساتھ ہے.
8️⃣ ظالمین اللہ تعالیٰ کی قدرت و طاقت سے غافل ہیں.
•┈┈•┈┈•⊰✿✿⊱•┈┈•┈┈•
تفسیر راھنما، سورہ بقرہ

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .